اسرائیلی حکمران’جلد یا بہ دیر‘ سزا بھگتیں گے : صدر اردغان

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ اسرائیلی حکمران “جلد یا بدیر وہ سزا بھگتیں گے جس کے وہ مستحق ہیں اور تاریخ کے کوڑے دان میں اپنی جگہ لے لیں گے۔”صدر اردغان نیان خیالات کا ااظہار کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کیا۔اردغان کے ایجنڈے پر 2 ماہ سے جاری غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے شامل ہیں سر فہرست تھے۔اسرائیل، دوسری جنگ عظیم کے بعد سے فلسطینی جغرافیہ پر ڈھائے جانے والے ہر ظلم کا جوابدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’اس سے کوئی فرار نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ (وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کہاں فرار ہوں گے)۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکمران جلد یا بہ دیر وہ سزا بھگتیں گے جس کے وہ مستحق ہیں اور تاریخ کے کوڑے دان میں اپنی جگہ لے لیں گے، ایردوان نے کہا کہ جن مغربی ممالک نے نیتن یاہو انتظامیہ کو یہ جرت دی ان کا بھی یہی حشر ہوگا۔اگر امریکہ اور یورپی ممالک اسرائیل کو لامحدود سیاسی، عسکری اور اقتصادی مدد فراہم نہ کرتے تو اسرائیل اتنی لاپرواہی سے کام نہ لیتا۔انہوں نے کہا کہ “مغرب کی پشت پناہی میں اسرائیلی انتظامیہ جتنا زیادہ اپنے ظلم کو بڑھاتی ہے، اتنی ہی بھاری قیمت اسے ادا کرنا پڑے گی۔