اسرائیلی حکومت اپنے عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے :ایران

   

تہران: ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ لاچار صہیونی حکومت خود اپنے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔تہران میں طلبہ کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ اسلامی ممالک اسرائیل کو تیل و خوراک سمیت دیگر اشیا کی برآمدات روک دیں۔ کم از کم ایسے کڑے وقت میں مسلم ممالک کو چاہیے کہ اسرائیل کے ساتھ معاشی تعاون نہ کریں اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ایرانی رہبر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم ریاستیں غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خود صہیونی ریاست اپنے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کے پاس قیدی بنائے گئے اپنے ہی لوگوں سے متعلق جو تشویش کا اظہار کر رہے ہیں وہ بھی جھوٹ اور فریب ہے۔ غزہ پر قابض صہیونی فوج جو بمباری کررہی ہے ممکن ہے کہ اس میں وہ خود اپنیجنگی قیدیوں کو بھی ہلاک کردے۔