اسرائیلی حکومت کی 3 ہزار یہود کو ایتھوپیا سے لانے کی منظوری

   

یروشلم : اسرائیلی حکومت نے ایتھوپیا کے 3ہزار شہریوں کے لیے فوری ہجرت کی منظوری دے دی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ مسلح تنازع کے باعث مشرقی افریقا میں واقع ملک کے ان شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ وزیر اعظم نفتالی بینیت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کابینہ نے 3ہزار ایتھوپی شہریوں کے لیے فوری ہجرت کر کے اسرائیل آنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔