تل ابیب: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد ایسے لگتا ہے کہ طاقت اور فول پروف حفاظتی اقدامات کے باوجود اسرائیلی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ اس کا اظہار مختلف واقعات سے ہوتا ہے مگر ایک تازہ واقعے میں ایک خاتون نیوز اینکر نے پستول جسم سے باندھ کر خبریں پیش کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیوز کاسٹر نے اپنی کمر کے ساتھ ایک پستول لگا رکھا ہے۔سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے والی اسرائیلی نیوز کاسٹر لیتل شیمش سٹوڈیو کے اندر اپنی پیٹھ کے ساتھ بندھے پستول کے ساتھ نشریات پیش کر رہی ہیں۔
