اسرائیلی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک

   

تل ابیب :اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب عمارت ہونے والے ڈرون حملے کے بعد اٹھنے والے شعلوں کو دور سے دیکھا گیا۔ عمارت پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔