اسرائیلی دفاع کمزور پڑچکا ہے :ایران

   

تہران،22 مارچ (یواین آئی )پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام کمزور پڑ رہا ہے ۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ڈیمونا، بیرالسبع (بئر السبع) اور ایلات میں حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے ، ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بجلی گھروں پر حملہ کیا گیا تو خطے میں تمام امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور ڈی سیلینیشن پلانٹس بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوں گے ۔