تل ابیب : 1948 عیسوی میں اسرائیل کے قبضہ میں جانے والے عرب علاقوں میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے۔ اسی تناظر میں اسرائیل میں موجود ان عرب علاقوں میں امام مسجد شیخ سمیع المصری کو قتل کردیا گیا۔ معروف شخصیت کے قتل کے خلاف عرب آبادی نے زبردست احتجاج شروع کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل میں عرب عوام کے لیے سپریم فالو اپ کمیٹی اور مقامی اتھارٹیز کے سربراہوں کی قومی کمیٹی نے تمام عرب علاقوں میں عام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ شیخ سمیع المصری کے نماز جمعہ کے اجتماع کو مظاہرے میں تبدیل کردیا گیا اور مرکزی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔منظم جرائم میں اضافہ کے تناظر میں بتایا گیا ہے کہ اب تک تقریبا 170 عرب افراد بڑھتی مجرمانہ کارروائیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے دوران 24 گھنٹوں میں 3 افراد کو قتل کیا گیا۔