اسرائیلی سفارتکاروں کو کووڈ ویکسین دی جائے گی

,

   


تل ابیب : اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک کام کرنے والے سفارتکاروں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کردی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ‘‘اس سلسلے میں نئی دہلی ، ممبئی اور بنگلور میں اسرائیل کے دس سفارتکاروں کو کورونا ویکسین دی گئی ہے ’’۔ انہوں نے کہا کہ روم میں سفارتخانے کے سفیروں کے جلد ہی ٹیکہ مہم کے لئے اسرائیل پہنچنے کی امید ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق لندن کے سفارت خانے میں سفارتکاروں کو ویکسین کی پہلی خوراک پہلے ہی دی جاچکی ہے اور چند ہفتوں بعد اس ویکسین کی دوسری خوراک کے لئے وہ دوبارہ اسرائیل جائیں گے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 93 لاکھ آبادی والے ملک اسرائیل میں گزشتہ سال 20 دسمبر کو ویکسینیشن مہم شروع کی گئی تھی اور اب تک ملک میں 34 لاکھ افراد کو کم سے کم ایک خوراک دے دی گئی ہے جبکہ 20 لاکھ لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔