نئی دہلی :اسرائیلی سفارت خانہ کے نزدیک دھماکہ کے مقام سے آدھا جلا کپڑا اور پالی تھین کا بیاگ برآمد ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانہ کے نزدیک ہونے والے دھماکہ کے مقام سے دہلی پولیس نے ایک آدھا جلا ہوا کپڑا اور ایک پالی تھین بیاگ برآمد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا دھماکہ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اس کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر دھماکہ کے مقام کی جانچ این ایس جی کی ٹیم کرے گی ۔