اسرائیلی شخص کی ہلاکت، ملزمان کی تلاش جاری

   

تل ابیب۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں وسیع تر سرچ آپریشن کیا ہے۔ الزام ہے کہ فلسطینی ’دہشت گردوں‘ نے ایک اسرائیلی شخص کو ہلاک اور دو دیگر کو زخمی کیا ہے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے تاہم جمعہ کو مزید کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے اسرائیلی شخص کی عمر 25 برس تھی اور جمعہ کو اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ جمعرات کو اسرائیلی شہریوں پر حملہ اور فوج کی جوابی کارروائی خطے میں جاری کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔