اسرائیلی شہر لْد میں ایمرجنسی نافذ

   

تل ابیب :اسرائیل کے شہر لْد میں ہنگامہ آرائی کے بعد حکام نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لْد میں مقیم عربی رہائشیوں نے یہودیوں کی ایک عبادت گاہ سیناگوگ کو نذر ا?تش کردیا اور کئی دکانیں اور گاڑیوں کو بھی ا?گ لگادی گئی۔ لْد کے میئر یائر ریویو نے ٹیلی وڑن پر خطاب کرتے ہوئے ان تازہ جھڑپوں کو ’خانہ جنگی‘ سے تشبیہ دی ہے۔ یہ ہنگامیں ایک پچیس سالہ عرب شہری کی ایک یہودی شہری کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہوئے۔