تل ابیب :حماس اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل کے صحرائے نیگیو میں ’’سائٹ 512‘‘ نامی ایک امریکی فوجی اڈے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے اسرائیل میں خفیہ اڈے پر امریکی افواج کیلئے تنصیبات کی تعمیر کیلئے دسیوں ملین ڈالرز کا ٹھیکہ دیا تھا۔امریکی نیوز سائٹ دی انٹرسیپٹ کے مطابق یہ خفیہ امریکی اڈہ محصور غزہ کی پٹی کی سرحد سے 32 کلومیٹر دور صحرائے نیگیو کے قلب میں واقع ہے۔‘‘سائٹ 512،’’اس اڈے کا ایک علامتی نام ہے اور یہ ایک پرانا اڈہ ہے، کوئی نیا نہیں، لیکن یہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی جنگ میں سامنے آیا۔یہ اڈہ ایک راڈار کی سہولت ہے جو آسمان کی نگرانی کرتا ہے۔طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا پتہ لگاتا ہے جو اسرائیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔دی انٹر سیپٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو، جب حماس نے ہزاروں راکٹ فائر کئے سائٹس 512 کو کچھ نظر نہیں آیا کیونکہ اس کی توجہ ایران پر تھی جو 1,100 کلومیٹر سے زیادہ دور واقع ہے۔
یہ اڈہ نیگیو میں ماؤنٹ ہار کیرن کی چوٹی پر واقع ہے۔ اسرائیل میں خفیہ امریکی فوجی اڈا پہلے سے موجود ہے۔