تل ابیب : اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ کا کہنا ہیکہ انہیں انٹرنیٹ کے ذریعہ دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اور ان کی بیگم کو فحش پیغامات بھی بھیجے جارہے ہیں۔ لیپڈ نے یہ انکشاف پیر کے روز پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے ارکان کے اجلاس میں کیا۔اس حوالے سے میڈیا نے بتایا کہ لیپڈ کے مطابق ایک صارف نے اپنے پیغام میں ان کیلئے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک روز سرطان میں مبتلا ہو کر مریں۔ صارف نے لیپڈ کو ہٹلر سے ملایا اور کہا کہ ’’تم میری یا کسی اور شخص کی گولی کا نشانہ بنو گے‘‘۔اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق ان کی 53 سالہ اہلیہ کو بھی سوشل میڈیا کی ایک خاتون صارف کی جانب سے نا مناسب پیغام بھیجا گیا۔
خاتون نے کہا کہ ” تم اور لیپڈ یائر اپنی بیٹی Yael سے زیادہ خدا کے عذاب کے مستحق ہو … میری دعا ہے کہ خدا تم دونوں سے اور تمہاری بیٹی سے مزید انتقام لے”۔یائر لپیڈ نے ان پیغامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ بڑا خطرہ یہ ہے کہ “ہم ایسے پر تشدد راستے کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جو ہماری زندگی کے ہر شعبے میں سرائیت کرتا جا رہا ہے۔ سڑک سے لے کر اسکولوں تک … اگر ہم نے مل کر پر روک نہ لگائی تو ہمارا معاشرہ تشدد اور نفرت سے بھر جائے گا”۔
