اسرائیلی عوام کے احتجاجی مظاہرے، نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ

,

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب ۔ اسرائیل کے عوام نے کورونا وائرس کی وبا اور کرپشن الزامات کے باعث وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعظم اور ان کی حکومت کے خلاف رات بھر شدید احتجاج کیا گیا اور درجنوں اسرائیلی عوام نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر چہارشنبہ کو پارلیمنٹ کے راستے بند کردیے۔پولیس نے احتجاج کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ہجوم کو منتشر کردیا گیا جہاں یہ افراد پارلیمنٹ کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کو بے انتہا اختیارات دیے جانے پر ووٹنگ کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔حکومت نے یہ اقدام کورونا وائرس کے پیش نظر اٹھایا تھا لیکن عوام نے نیتن یاہو کی حکومت کے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اب ہر ہفتے کا معمول بن گیا ہے جہاں پولیس مظاہرین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔گزشتہ ماہ پولیس نے حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے اسرائیلی ایئر فورس کے ریٹائرڈ جنرل کو گرفتار کر لیا تھا۔اس کے بعد سے احتجاج میں نوجوان بھی شریک ہونے لگ گئے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران ہزاروں افراد نے مظاہروں میں شرکت کی تھی جو ایک دہائی طویل نیتن یاہو کے وزارتِ عظمیٰ کے دور حکومت کے بڑے مظاہروں میں سے ایک ہے۔