غزہ پٹی ۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر تازہ حملہ کیے ہیں۔ ہفتہ کے دن بتایا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے راکٹ حملوں کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان فضائی حملوں میں غزہ میں جنگجوؤں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ جمعہ کی رات اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے تاہم ان میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔