اسرائیلی فضائی حملہ میں حزب اللہ کے رہنما ہلاک

   

یروشلم؍بیروت20جولائی (یواین آئی؍ شنہوا) حزب اللہ کی یوہمور چوکی کے سربراہ احمد محمد صلاح ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ، یہ بات اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو بتائی۔آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صلاح یوہمور کے علاقے میں حزب اللہ کے فوجی انفراسٹرکچر کو دوبارہ قائم کرنے کی کوششوں میں شامل تھے ۔لبنان کی وزارت صحت کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے قبل ازیں کہا تھا کہ ضلع نباتیح کے علاقے یوہمور کے علاقے شربیک میں موٹرسائیکل پر سوار اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا۔اسرائیلی اور لبنانی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے دن میں حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورسز کا ایک جنگجو، محمد عبداللہ الہادی، جنوبی لبنان کے قصبے الخیام میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے ۔