نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سابقہ کمشنر ناوی پلے اسرائیلی فلسطینی تنازعہ کی بنیادی جڑ اور وجوہات سے متعلق تفصیلی تحقیقات کی سربراہی کریں گی۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ کمیشن آف انکوائری کے قیام پر اتفاق 27 مئی کو انسانی حقوق کی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں اس وقت کیا گیا تھا، جب اسرائیل حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ پٹی میں فضائی حملے کر رہا تھا۔ اس تازہ تنازعہ میں 260 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔