اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں کا عالمی برادری سےنیتن یاہو حکومت پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

   

تل ابیب31 جولائی (یو این آئی) اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے اپنی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔غزہ میں ہونے والے ظلم پر اب اسرائیلی فنکار اور دانشور بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے باز رکھے اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کو حملے روکنے پر مجبور کیا جائے ، اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو بھوک سے مار رہی ہے

امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی
فروخت روکنے کا بل مسترد
واشنگٹن 31جولائی (یو این آئی) امریکی سینیٹ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز پارٹی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے بل کو مسترد کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں دو بل منظوری کے لئے پیش کئے گئے جن کا مقصد اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا تھا کیونکہ وہ غزہ میں نہ صرف فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے بلکہ امداد بھی روک رکھی ہے ۔دونوں بل ورمونٹ سے آزاد سینیٹر برنی سینڈرز نے پیش کئے جن کی 73میں سے 24 اور 70میں سے 27ارکان نے حمایت کی، ایوان میں کُل سینیٹرز کی تعداد 100 ہے ۔بلوں کی حمایت ڈیموکریٹس پارٹی نے کی جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز پارٹی نے مخالفت کی۔اس کے باوجود سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ڈیموکریٹس کی اکثریت نے اس بار حمایت کی، وقت بدل رہا ہے امریکی عوام غزہ میں بھوک سے مرنے والے بچوں لحء’ہ اربوں خرچ نہیں کرنا چاہتے ۔