اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

   

تل ابیب 29جولائی (یو این آئی)اسرائیل میں 2025 کے آغاز سے اب تک 16 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے ۔ اس طرح غزہ میں نسل کشی کے آغاز یعنی اکتوبر 2023سے تاحال اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کی کُل تعداد 54ہو گئی ہے ۔اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار میں8آن ڈیوٹی، 7ریزرو اور ایک پیشہ ور فوجی شامل ہے ۔ 2024ء میں 21 فوجیوں نے خودکشی کی ہے جبکہ 2023میں یہ تعداد 17تھی۔ نشریاتی ادارے نے غزہ میں اسرائیلی زمینی حملوں کے لئے بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے ریزرو فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں نمایاں اضافہ کی نشاندہی کی ہے ۔مزید برآں تقریباً 3,770 فوجیوں میں ’پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر‘کی تشخیص ہوئی ہے ۔