اسرائیلی فوجی کا حماس کیخلاف لڑنے سے انکار

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : حماس کے خلاف لڑنے سے انکار پر اسرائیلی فوجی کو سزا سنادی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے دوران 18 سالہ اسرائیلی شہری ٹال مِٹنِک نے اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق انکار کرنے پر ٹال مِٹنِک کو فوجی جیل میں 30 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہری نے ویڈیو پیغام میں مؤقف اپنایا ہے کہ غزہ پر مجرمانہ حملے سے حماس کے کیے گئے اقدام کا حل نہیں نکلے گا، تشدد کے بدلے تشدد حل نہیں اور اسی لیے میں انکار کرتا ہوں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ شہری 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران اس طرح کی سزا کا سامنا کرنے والا پہلا شخص ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

آذربائیجان افغانستان میں دوبارہ سفارت خانہ کھولے گا
کابل : آذربائیجان نے افغانستان میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ نیوز ایجنسی نے آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ اگلے سال افغانستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے الہام ممدوف کو افغانستان کے لیے باقاعدہ سفیر بھی نامزد کیا ہے۔