اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے فلسطینیوں پر مشترکہ حملے

   

مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیلی فوج اور شرپسند یہود نے مشترکہ طو پر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح پر چڑھائی کردی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے باب العامود سے متصل مصرارہ بازار میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بزرگ راہگیر سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اس دوران شرپسند یہود برابر کے شریک رہے اور مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے۔ اس دوران قابض اہل کاروں نے ایک فلسطینی خاتون کو زمین پر گراکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شرپسند یہود نے عربوں اور مسلمانوں کو بے خل کرنے کے نعرے بھی لگائے۔ قابض فوج نے شہریوں اور دکانوں پر صوتی بم پھینکے اورفلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر مغربی کنارے کے علاقے نابلس اور الخلیل میں پتھراؤ سے آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔