اسرائیلی فوج میں ہم آہنگی کے فقدان پر وزیر دفاع کا انتباہ

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ فوج میں داخلی ہم آہنگی کے احساس میں کمی آ رہی ہے۔ یوو گیلنٹ نے خبردار کیا ہے کہ جاری عدالتی بحران سے مستقبل میں فوجی کی صلاحیتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔کنیسٹ میں یوو گیلنٹ نے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ایک بند سیکورٹی میٹنگ کے دوران مزید کہا کہ فوج اس وقت اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے اہل ہے تاہم اسرائیل میں سیاسی بحران کے نتیجہ میں اس پر اثرات پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج اب اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے اہل ہے لیکن ایسا نقصان پہنچ رہا ہے جس کا اثر طویل مدت میں ہو سکتا ہے۔ یہ احساس ہے کہ فوج میں اندرونی ہم آہنگی ختم ہو رہی ہے۔ انٹیلی جنس اور پبلک سکیورٹی سروسز کے سینئر حکام نے بحث میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں موجودہ صورتحال اور اسرائیل کو مختلف محاذوں پر درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا۔اسرائیل میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بحران جو اپنے ساتویں مہینے میں داخل ہوگیا ہے اس وقت بڑھ گیا جب کنیسٹ نے گزشتہ پیر کو پہلی ترمیم منظور کی جس میں سپریم کورٹ کے حکومتی فیصلوں کو کالعدم کرنے کے اختیارات کو کم کیا گیا ہے اور عدالت کی آزادی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔