اسرائیلی فوج نے جبالیا میں سرنگیں تباہ کردیں، حماس کو نئی دھمکی

   

تل ابیب، 28 اگست (یو این آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک اپنی سکیورٹی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ جمعرات کو سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ “ہماری افواج دن رات تمام محاذوں پر برسرِپیکار ہیں تاکہ اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے “۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں حماس کی جانب سے استعمال ہونے والے کئی زیرِ زمین راستے تباہ کر دیے ہیں۔ فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد مسلح افراد مارے گئے۔