اسرائیلی فوج نے شدت پسندوں کے راکٹ کومار گرایا

   

یروشلم، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے جنگجوؤں کی طرف سے غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کو مار گرایا۔اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات جاری بیان میں کہا‘‘غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا گیا،یہ ایک کھلے میدان میں جاکر گرا’’۔راکٹ حملے کے سبب سارڈوٹ نامی شہر اور فلسطینی علاقہ کے ارد گرد سائرن بجنے لگے ۔اس حملے میں کسی بھی طرح کے جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔اسرائیل کے ٹریکوں کے ذریعہ شمالی غزہ پٹی میں حماس کے دو پوسٹ پر راکٹ حملہ کے بعد یہ راکٹ داغا گیا۔خیال رہے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ مغربی ایشیا کے لئے اعلان کئے گئے امن منصوبہ کے درمیان یہ تشدد ہوا، فلسطینیوں نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو مسترد کر دیاتھا۔