اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کی نعشوں کو چھت سے نیچے پھینک دیا

   

غزہ : غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس میں آج مجموعی طور پر 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کے نام پر اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ بے حیا اسرائیلی فوجی مسلم نوجوانوں کی نعشوں کو لاتیں مارتے ہوئے انہیں چھت سے نیچے پھینک دئے۔ اس بربریت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔نعشوںکو چھت سے نیچے پھینکنے اور اس مکروہ عمل کی فلم بندی کرنے پر فلسطین اتھارٹی نے اسرائیلی فوج کو جنگی جرائم کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عالمی قیادت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔