نابلس : قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک مسجد پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر منہدم کر دیا۔ مسجد کو شہید کئے جانے کے اس اشتعال انگیز اقدام کے نتیجے میں قرآن پاک کے نسخے اور دیگر اسلامی کتابیں ملبے تلے دب گئیں،جنہیں مقامی شہریوں نے ملبے سے نکالا۔