اسرائیلی فوج نے معصوم فلسطینی بچے پر گولیاں چلائیں:ایگیلار

   

واشنگٹن : یکم اگست ( ایجنسیز ) متنازعہ امریکی امدادی تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن ‘جی ایچ ایف’ کے ایک رپورٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فوجی امدادی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہی اور بچوں سمیت بھوک سے مرتے شہریوں کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔امریکی فوج کے ریٹائرڈ گرین بیریٹ اور جی ایچ ایف کی کنٹریک کمپنی ‘ یو جی سلوشنز ‘ کے اہلکار ‘ لیفٹیننٹ کرنل ‘انتھونی ایگیلار’ نے 28 مئی کو امدادی تقسیم کے مقام پر ایک واقعے کا ذکر کیا جہاں انہوں نے ایک کم عمر لڑکے’ امیر’ کو کھانے کی امداد حاصل کرنے کے فوراً بعد اسرائیلی افواج کی طرف سے قتل ہوتے دیکھا تھا۔ایگیلار نے ایک انٹرویو میں امریکی میزبان ٹکر کارلسن سے کہا ہے کہیہ لڑکا میرے بیٹے کی عمر کا تھا۔ وہ داعش کا رکن نہیں تھا، نہ ہی کوئی جنگجو۔ وہ ننگے پاؤں، بھوکا، اور ایک چھوٹے سے چاول کے تھیلے، کچھ دالوں اور آدھے آٹے کے تھیلے کے ساتھ تھا۔ اس کا کْل سامان بس یہی کچھ تھا۔یہ واقعہ امدادی مقام کے قریب ، اسرائیل فوج کی تعیناتی والی جگہ پرپیش آیا ہے۔ ایگیلار نے بتایا ہے کہ گولیاں ہجوم کے ارد گرد، ہوا میں اور ان کے پیروں پر چلائی گئیں۔ہمیںبتایا گیا کہ یہ ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے ہیلیکن جب آپ مشین گنیں اور مارٹر راؤنڈ استعمال کرتے ہیں تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ نتیجہ کیا ہوگا؟۔ایگیلار نے پیر کے روز پروگرام ‘ان ایکسیپٹ ایبل پوڈکاسٹ’ میں کہا ہے کہ امیر نے امداد حاصل کرنے سے پہلے اس کے ہاتھ کو چوْما لیکن بعد میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کمسن لڑکا’ امیر’ میرے پاس آیا۔ وہ ننگے پاؤں تھا اور اس کے دْبلے پتلے جسم پر پھٹے پرانے کپڑے تھے۔اس نے 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا، اور جب وہ وہاں پہنچا تو اْس نے اِس تھوڑی سے امدادپر ہمارا شکریہ ادا کیا۔

امریکہ کی جانب سے نکاراگوا پر 18 فیصد ٹیرف نافذ العمل
واشنگٹن، یکم اگست (یو این آئی)پاکستان کی طرح جن دیگر ملکوں پر 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی طرح جن دیگر ملکوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سری لنکا، ویتنام اور تائیوان شامل ہیں۔ہندوستان کی طرح جن ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیاگیا ہے ۔ان میں قازقستان، تیونس اور مالدوا شامل ہیں۔امریکہ کی جانب سے جن ممالک پر 30 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں الجزائر،لیبیا، بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔اس کے علاوہ میانمار اور لاوس پر 40 فیصد جبکہ شام پر سب سے زیادہ یعنی 41 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے ۔