غزہ : اسرائیلی فوج نے 88 نعشوںپر مشتمل ایک کنٹینر غزہ بھیجا ہے۔غزہ کی فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے کنٹینر میں موجود نعشوںکی شناخت، عمر، جنسیت اور وقتِ وفات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ مقتولین کے عزیز وں کی طرف سے شناخت کا کام پورا ہونے تک نعشوںکی وصولی کا عمل روک دیا گیا ہے۔بین الاقوامی ریڈ کراس تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ نعشوںکی وصولی کا کام بین الاقوامی پروٹوکول سے ہم آہنگ شکل میں مکمل ہونا چاہیے۔دوسری طرف غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے بھی موضوع سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کسی قسم کی معلومات فراہم کئے بغیر 88 لاشوں سے بھرا کنٹینرغزہ بھیجا ہے۔ اسرائیلی فوج کا یہ روّیہ ایک غیر انسانی جْرم اور بین الاقوامی قانون کے منافی کاروائی ہے جس کی شدید مذّمت کی جانی چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام عالمی ممالک کو، اس قتل عام کو رْکوانے کے لئے، اسرائیل پر دباو ڈالنا چاہے۔