اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے فلسطینی شہریوں کو کچل دیا

   

غزہ : اسرائیلی فوجوں کی درندہ صفت اس وقت آشکار ہوگئی جب انہوں نے ٹینکوں سے فلسطینیوں کے جسم کو مکمل طور پر کچل دیا ۔ ایک خآتون نے بتایا کہ میرے دادا کا آدھا جسم کچلا گیا تھا ، اسی طرح میرے دوسرے رشتہ دار بھی اس کارروائی کی مد میں آئے جب ہم اپنے کھیت میں کام کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اپنے کھیت کے اندر تھے ہم سب وہاں موجود تھے اور میں روٹی کیلئے آٹا گوندھ رہی تھی اچانک اسرائیلی ٹینکوں نے ہمارے کھیت کو تمام داخلی راستوں سے گھیر لیا اور جب ہم نے انہیں دیکھا تو ہم سب کو کنکریٹ کی عمارت کے اندر چھپنا پڑا ،جہاں ہم پرٹینکوں کے گولہ باری ہوئی ، جو لوگ کھیت میں رہ گئے تھے وہ تھے میرے والد ، میرے چچا ، میرے دادا اور میرے شوہر اور ان کے بھائی ۔ وہ کہتی ہیں کہ اسرائیلی فورسیس نے پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بتایا اور بعد میں ان تمام کے اوپر سے ٹینک دوڑا دیئے ۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے ، کچلتے اور قیمہ بنتے دیکھا ۔