غزہ : اسرائیلی فورسز نے، غزہ کے شمالی حصّے میں واقع شہر ‘بیت لاھیا’ سے منسلک ‘مشروع بیت لاھیا’ کو ملبے کا ڈھیر بنانے کے بعد علاقے سے پس قدمی کر لی ہے۔مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 12 دسمبر کو کمال ادوان ہسپتال کے محّل وقوع کے علاقے پر حملہ کیا۔ حملوں میں رہائشی مکانات، عمارتوں، انفراسٹرکچر، اسکولوں اور صحت کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔بیت لاھیا کے جنوب مشرقی علاقے میں حالیہ 3 دن سے انٹر نیٹ اور مواصلاتی رابطے مکمل طور پر منقطع ہیں۔اسرائیل فوج کے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ کمال عدوان ہسپتال سے 90 افراد کو حراست میں لینے کے بعد پس قدمی کر لی گئی ہے۔ دعوے کے مطابق یہ 90 افراد 7 اکتوبر کے حملوں میں شامل تھے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہسپتال سے کثیر تعداد میں اسلحہ، خفیہ دستاویزات اور مواصلاتی آلات تحویل میں لئے گئے ہیں۔غزہ کے ڈائریکٹر صحت منیر البیرش نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے ہسپتال سے پس قدمی کرتے وقت اپنے پیچھے ایک” انسانی تباہی” چھوڑی ہے۔