صنعاء : اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق یمن سے اسرائیل پر ایک میزائل داغا گیا جس پر فضائی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے کے لیے متحرک ہو گیا۔ ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرہ کے سائرن بجائے گئے۔ادھر امریکہ کی یمن پر بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔ العربیہ نیوز کے ذرائع کے مطابق، امریکی فضائی حملے میں شمالی مارب کے علاقہ مجزر میں حوثی کمانڈر ’ابو محسن الرصاص‘ ہلاک ہو گیا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی طیاروں نے مارب کے ضلع مدغل حوثیوں کی چھاؤنیوں اور ٹھکانوں پر 7 فضائی حملے کیے۔اسی طرح جنوبی ضلع حریب میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔صنعاء میں بھی حوثیوں کے تربیتی کیمپوں پر 5 فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں المحویت میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔