تل ابیب ۔ 5 اگست (ایجنسیز) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہیکہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے وسطی اسرائیل کی جانب داغے جانے والے میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے روک لیا۔ میزائل حملے کے بعد کئی علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے، جو حفاظتی ضوابط کے تحت بجائے گئے تھے۔ فوج نے آج منگل کی صبح سوشل میڈیا پر سلسلہ وار پوسٹوں میں بتایا کہ کچھ دیر قبل مختلف علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے دفاعی نظام نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل تباہ کر دیا۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس پریس نے بتائی۔