اسرائیلی فوج کا اندرون فلسطین میں کریک ڈاون،60 فلسطینی گرفتار

   

دبئی: قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عرب کمیونٹی کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 60 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے عرابہ شہر سے 3 شہریوں کو حراست میں لیا۔