غزہ : اسرائیلی فوج دس روز کی جارحیت کے بعد جینن شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ سے نکل گئی۔اس دوران میں مسلسل پر تشدد جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی۔فلسطینی شہریوں کے مطابق اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد وہ جینن کے اطراف واقع فوجی چوکیوں میں تعینات ہو گئی ہے جس سے شہر اور اس کے کیمپ پر دوبارہ دھاوے کا اندیشہ ہے۔ ماضی میں بھی کئی مرتبہ ایسا ہو چکا ہے۔جینن میں اسرائیلی فوج کے حالیہ آپریشن میں بچوں اور عمر رسیدہ افراد سمیت 21 فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ اس آپریشن کو 2002 کے بعد مغربی کنارے میں پر تشدد ترین کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔