اسرائیلی فوج کیساتھ جھڑپ ،ایک فلسطینی جاں بحق

   

نابلس : فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے طلوع آفتاب سے قبل چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپ کے دوران ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔فلسطینی تنظیم ‘فلسطین ہلال احمر’ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جارحیت کے دوران کم از کم 30 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے چار افراد کو گولی مار کر زخمی کیا گیا ہے۔فلسطین کے ایمرجنسی طبی عملے کے مطابق مغربی کنارے کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ بلاطہ سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ وسیم خلیفہ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ جابحق ہوگیا۔