غزہ : اسرائیلی فوج کی غزہ کی وسطی اور شمالی علاقوں پر کی گئی بمباری میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔فلسطینی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح شہر میں البریج مہاجر کیمپ کے داخلی حصے میں موجود فلسطینیوں کے ایک گروپ کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔اس حملے میں ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی افراد کو اقصیٰ شہداء ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ پر “کواڈ کاپٹر” ڈرون سے کیے گئے حملے میں 2 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔