اسرائیلی فوج کی غزہ کے ایک اسکول پر بمباری،17 فلسطینی جاں بحق

   

شمالی غزہ کی پٹی کے عزہ سٹی میں بے گھر لوگوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 17 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔غزہ سول ڈیفنس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں ایک ا سکول کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے بمباری میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس جگہ کو حماس کے ارکان کے ٹھکانے کے طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔دریں اثنا شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے اطلاع دی ہے کہ شیخ رضوان کالونی کے مضافات میں حمامہ اسکول پر ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اس سکول میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کامپلکس جو ماضی میں غزہ میں حمامہ اسکول کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا میں موجود ارکان کو فضائی حملے سے نشانہ بنایا ہے۔