یروشلم ۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔ 13 سالہ محمد داداس جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے میں شریک تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ فلسطینی وزیر اعظم نے اسے منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ نبلوس کے دیر الحطاب نامی گاؤں میں پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے رد عمل میں فوجیوں نے فائرنگ کی۔ اسرائیل نے حال ہی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید تین ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے، جس پر فلسطینی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔