تل ابیب : اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ جمعرات کی شب جاری کردہ فوجی بیان کے مطابق مذکورہ فلسطینی لڑکا ایک سرنگ کی جانب جانے والی سڑک پر بارود سے بھری بوتلیں پھینک رہا تھا، جس سے ڈرائیورز کو خطرہ تھا اور اسی کے رد عمل میں اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں ایک اور لڑکا زخمی بھی ہوا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ بیت جالا میں اسرائیلی فوج کے ایک فوجی آپریشن کے دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فی الحال اس بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔