یروشلم ۔ قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی جام شہادت نوش کردیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کے روز نابلس کے جنوی قصبہ بیتا میں جھڑپوں کے دوران فلسطینی نوجوان محمد علی خبیصہ کو سر میں گولی لگی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا طریقہ کار ثالثوں کے ذریعہ اسرائیل کو بھیج دیا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اپنے موقف میں لچک دکھائے تو حماس قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے کسی بھی لچکدار رویہ کی امید نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس وقت یہودی بستیاں بسانا اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اس کی اولین ترجیح ہے۔