مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے شام کے شمال میں لبنان کی سرحد کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کردیں۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مشقوں کا منصوبہ 2021 ء کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ مشقیں جنگ کے دنوں کے لیے عسکری صلاحیتوں اور تیاریوں کو جانچنے اور حالیہ واقعات سے حاصل کیے گئے تجربات کو استعمال کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔