اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر شیلنگ،37 زخمی

   

نابلس:قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 37 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پردھاتی گولیوں، آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں تین درجن سے زاید فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ ایک فلسطینی کے بازو پر گولی لگی ہے جسے نابلس میں رفیدیا سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ نو فلسطینی دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔