یروشلم : اسرائیلی فوجیوں کی غربِ اردن میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ذہنی معذور فلسطینی چاردن بعد چل بسا ہے۔اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی عارضے میں مبتلا تھا۔فلسطینی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ آوارتا گاؤں سے تعلق رکھنے والے59 سالہ حسین قواریق کومنگل کے روزمغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب واقع ہووارہ میں ایک چیک پوسٹ پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی تھی۔اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کوبتایاکہ فوجیوں نے ’’ایک مشتبہ شخص کو فوجی چوکی کی جانب اپنیقریب آتے دیکھا تھااور انھوں ابتدائی طورپر’’کوئی جواب نہ ملنے‘‘کے بعد ہوائی فائرنگ کی تھی لیکن اس کے باوجود وہ شخص اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھتا رہا تھااور پھرانھوں نے اس پرفائرنگ کی تھی۔ہووارہ کے میئر وجیہہ عودہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ قواریق’’ذہنی طور پر معذور‘‘تھے۔وہ ’’سڑک سے بوتلیں اور ڈبے جمع کرتے تھے اورعلاقے کے کاروباری اداروں سے پیسے مانگتے تھے‘‘۔