اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے فلسطینی کم عمر شہید

   

Ferty9 Clinic

یروشلم : اسرائیل کی توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ایک سولہ فلسطینی بچے کو اسرائیلی فوج نے سر میں گولی مار کر شہید کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے جنوبی نابلوس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے جس میں شامل سولہ سالہ احمد بنی شمسہ اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ اسرائیلی قوتوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں شریک ایک فلسطینی بچے کو سر پر گولی ماردی۔احمد شمسہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زندہ نہ بچ سکا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار فلسطینی خاتون کل جاں بحق ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ یہودی آباد کاروں نے نابولس کے جنوب میں واقع بیتہ نامی قصبے کے اطراف میں غیر قانونی بستی قائم کر رکھی تھی جس کے خلاف فلسطینی عوام مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔