اسرائیلی فوج کے حملے، 24 گھنٹوں کے دوران 71 فلسطینیوں کا قتل

   

غزہ : اسرائیلی فوج نے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران 71 شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع الناصر ہسپتال کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق خان یونس اور رفح پر حملوں میں 67 فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔غزہ سول ڈیفنس یونٹوں کے ترجمان محمود باسل نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ النصیرات مہاجر کیمپ کے ‘عین جالوت’ بلاک کے ایک اپارٹمنٹ پر حملہ کر کے 4 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔باسل نے کہا ہے کہ دیر البلخ کے ایک بڑے حصّے کو خالی کرنے کے مطالبے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کے مشرقی حصّوں اور نصیرات پر بھاری بمباری شروع کر دی۔غزہ سول ڈیفنس کے رکن محمد المغائر نے جاری کردہ بیان میں حملوں کے دوران 49 فلسطینیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔