تل ابیب۔ 25 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کرنے کا دعوی کیا ہے ۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔آئی ڈی ایف نے ٹوئٹر پر کہا‘‘ہم نے شام میں ایرانی القدوس سکیورٹی اور شیعہ ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کئے جو اسرائیل میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے ’’۔آئی ڈی ایف کے ترجمان جناتھن کونرکس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے حملہ میں ایرانی جنگجوؤں کو زبردست نقصان ہونے کا اندازہ ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے آئی ڈی ایف کی اس مہم کی تصدیق کی ہے ۔ نیتن یاہو نے ٹوئٹ کیا‘‘ایک بڑی مہم کے تحت ہم نے اسرائیل کے خلاف ایرانی القدوس سکیورٹی اور شیعہ ملیشیا کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ میں یہ بات دوہرانا چاہتا ہوں کہ ایران کے پاس کوئی سیکورٹی نہیں ہے ۔ ہماری سیکورٹی فورسز ہر جگہ ایرانی حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ اگر کوئی آپ کو مارنے کے لئے اٹھتا ہے تو پہلے اس کو مارو’’۔انہوں نے اسرائیلی فوج سے ہر صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا۔