یروشلم : اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ اور یروشلم میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران گھروں میں گھس کر قیمتی سامان توڑ پھوڑ دیا اور لوٹ مار مچائی ۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا ۔ اسرائیلی فوج کی اس کارروائی پر مشتعل فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے ظالم فوجیوں نے طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔ یروشلم میں اسرائیلی فوج نے حماس کے امیدوار حسن وردیان کو گرفتار کیا ہے۔
