اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 19 فلسطینی گرفتار

   

یروشلم : قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرلوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔ قابض فوج نے کئی سابق اسیران کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہرنابلس، راملہ، بیت لحم اور بیت المقدس کے مختلف قصبات اور دیہات میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔