اسرائیلی فورسز نے ایک مسلح کارروائی میں عسکریت پسند فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے 3 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ ملکی پولیس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں جب ان فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک اور چار اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ اسلامی جہاد نے بھی اپنے 3 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل اور مغربی کنارہ کے علاقہ میں فلسطینیوں کے مابین رمضان کے اسلامی مہینے کے شروع میں پرتشدد جھڑپوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک انتیس سالہ فلسطینی اسرائیلی دستوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔