غزہ سٹی : اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر بے گناہ شہریوں کی جانیں لے لیں اور رفح میں امدادی ٹرکوں کے منتظر لوگوں پر حملہ کیا ہے۔حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 30 دیگرزخمی ہوئے۔ زخمیوں کو خان یونس شہر کے یورپی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ایک مکان پر گرے والے بموں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 37 ہزار 396 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں 15 ہزار بچے ہیں۔ ملبے تلے 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔غزہ کی پٹی میں صحت کا بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے جہاں اسرائیل قتل عام کر رہا ہے۔اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر اپنے حملوں میں اب تک 498 ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو ہلاک کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 308 ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراب حالات میں حراست میں لیا گیا ہے۔